انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہدف بن گئے، قائمہ کمیٹی ارکان آئی جی پر برہم ہوگئے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ تو کہتے ہیں، یہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا۔ بینک ڈکیتیاں ہورہی ہیں، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری ہو رہی ہیں۔ ڈر لگتا ہے کہیں سے کوئی موٹرسائیکل والا آئے گا اور واردات کر جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد بولے، یہ سب سوشل میڈیا کی پھیلائی سنسنی ہے۔ دارالحکومت پرسکون ہے، اب ہر گلی، چوک پر پولیس والا تو کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔