کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کراچی کے دو سرکلز، کارپوریٹ کرائم سرکل اور اینٹی کرپشن سرکل، نے شہر کے پانچ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ہنڈی حوالے کے کاروبار سے منسلک 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تمام چھاپوں، ACC سرکل میں تین کروڑ اور CCC میں بھی تین کروڑ، مجموعی طور پر چھ کروڑ روپے کی پاکستانی کرنسی ضبط کر لی گئی۔