• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔گیارہ نومبر2024کو جسٹس شکیل احمد بھی ریٹائر ہورہے ہیں۔جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد35رہ جائے گی۔جسٹس شکیل احمد کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب 11 نومبر 2024 پیر صبح 11 بجے ججز لاؤنج لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز شریک ہونگے۔2025میں بھی جو ججز جسٹس انوار الحق پنوں اورسنیارٹی میں تیسرے نمبر پر جسٹس باقر نجفی ریٹائر ہوں گے۔2026میں بھی تین ججز ریٹائر ہوں گے۔جن میں سنیارٹی میں دوسرے نمبر والے جسٹس سید شجاعت علی خان،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید