• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت کا الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ کے پی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ درخواست دائر کرنے کی منظوری وزیرِاعلیٰ کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی ہے، کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہینِ عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید