وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارک باد دی ہے۔
مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔
اُنہوں نے حارث رؤف، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
واضح رہے کہ پاکستانی بیٹرز اور بولرز دونوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دوسرے ون ڈے میچ میں رضوان الیون نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔