• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر حاصل کرلی جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بعدازاں میزبان ٹیم کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش لیکن حارث رؤف نے اسے ناکام بنادیا، انہوں نے جوش انگلس کو 18 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی، انہوں نے مارنس لبوشین کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے 101 رنز پر پانچویں وکٹ حاصل کی، اس مرتبہ اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر واپس پویلین جانا پڑا۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں ٹاس جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے پہلے ون ڈے میں اچھا کھیلا، اچھی فائٹ کی، پِچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے۔

اس موقع ہر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم

کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید