• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 48ویں پولیو وائرس کیس کی تصدیق

پاکستان میں 48ویں پولیو وائرس کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع نیشنل ای او سی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع سے ایک لڑکے میں پولیو واٸرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ ڈی آئی خان سے پولیو کا تیسرا کیس ہے، رواں سال بلوچستان سے 23 اور سندھ سے 13 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ذرائع نیشنل ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ کے پی سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

صحت سے مزید