• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم دودھ میں دیسی گھی ڈال کر پینے کے فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

گرم دودھ میں ملے ہوئے دیسی گھی کو جنوبی ایشیا میں ایک اہم غذا سمجھا جاتا ہے۔

ماضی میں تو صرف بڑے بزرگ ہی گرم دودھ میں ملے ہوئے دیسی گھی کے استعمال کی تجویز دیا کرتے تھے لیکن اب ماہرین صحت نے بھی اس کے فوائد بتائے ہیں۔

عام طور پر دیسی گھی کو گرم دودھ میں ڈال کر رات کے وقت استعمال کیا جاتا ہے اور سردیوں میں تو خصوصاََ ایسا ہی کیا جاتا ہے۔

ہاضمے کیلئے معاون

دیسی گھی میں بٹیرک ایسڈ ہوتا ہے جسے ہاضمے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے اس لیے جب  دیسی گھی کو گرم دودھ میں ڈال کر پیا جائے تو یہ جسم میں غذائی اجزاء کے جذب ہونے کے عمل اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ

دودھ پروٹین فراہم کرتا ہے جبکہ گھی چربی کے ذریعے دیرپا توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس لیے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ مل کر پٹھوں کی بحالی اور قوت برداشت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اسی لیے ایتھلیٹس اکثر اسے مستقل توانائی کے لیے اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں۔

نیند کو بہتر بنانے میں معاون

گرم دودھ ٹرپٹوفن کی وجہ سے جسم کو پُرسکون رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے اور جب اس میں دیسی گھی شامل کر لیا جائے تو اس کے اثر میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ سونے سے پہلے گرم دودھ میں دیسی گھی ڈال کر استعمال کرتے ہیں تاکہ گہری اور زیادہ پُرسکون نیند لے سکیں۔

ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت کیلئے مفید

دودھ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہے جب کہ گھی میں وٹامن اے اور کے شامل ہوتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء جوڑوں کی چکنائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحت سے مزید