• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار: امن مارچ شرکاء اور انتظامیہ میں راستے کھولنے پر مذاکرات کامیاب

پاراچنار میں امن مارچ کے شرکاء اور انتظامیہ کے درمیان راستے کھولنے پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

جرگہ رکن رضا حسین نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات میں 50 رکنی امن جرگہ، انتظامیہ اور فورسز نے مذاکرات میں حصہ لیا، جس میں راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کےلیے بات چیت ہوئی۔

قبائلی رہنما جلال بنگش نے کہا کہ حکومت نے مرکزی شاہراہ کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا، پہلے مرحلے میں قافلے کی صورت میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ کو اگلے ہفتے سے آمد و رفت کےلیے کھول دیا جائے گا، شاہراہ پر اضافی چیک پوسٹ قائم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید