• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہے: امین الحق

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق—فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں  امین الحق نے کہا کہ کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 100 سے زائد شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور سندھ حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اہل نہیں۔

امین الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ داخلہ کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس بلائیں۔

قومی خبریں سے مزید