• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ۔ فوٹو فائل
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ۔ فوٹو فائل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا۔

ایک بیان میں روسی صدر نے کوئٹہ دھماکے پر پاکستانی صدر اور وزیراعظم سے اظہار افسوس کیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے دھماکے کے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا کہ وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

قومی خبریں سے مزید