• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے کے ورثا کی مالی امداد کی جائے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کوئٹہ ریلوی اسٹیشن پر ہونے والے دہماکے کی سخت مذمت کی ہے ،اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سانحے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کا سرکاری خرچے پر علاج معالجے کا انتظام کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کا قلعہ قمہ کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے ، دہشتگرد کسی صورت میں معافی کے قابل نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر انتہائی تشویشناک ہے ، انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک میں دھشتگرد سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید