• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی 6 خارجیوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے 6 خارجیوں کو ہلاک اور 6 کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی اور انتشار پھیلانے والوں کے خاتمے کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

علاوہ ازیں صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسپن وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید