• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔

ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔

قومی خبریں سے مزید