چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کی مستحق ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کر کے آسٹریلیا کو کم اسکور پر آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کر کے فتح دلائی۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کیے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔