آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا ہے کہ سیریز میں ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی ہے۔
پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوش انگلس نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کرنا اچھا لگا مگر سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیریز میں ہم مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہوئے ہیں۔
جوش انگلس کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹرز دوسرے اور تیسرے میچ میں رنز نہیں کر سکے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں۔
محمدرضوان کا کہنا ہے کہ جیت کا پورا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، انہوں نے عمدہ بولنگ کی، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے ہمیں دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا، فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتیں یا ہاریں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔