• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن سیکشن کے تمام اسٹیشنوں پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔

چمن سے ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی چمن پیسنجر ٹرین کی آمد سے قبل چمن اسٹیشن کا سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق پاک فوج، لیویز، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ریلوے اسٹیشن کی اسنیپ چیکنگ کی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین کی اسٹیشن پر آمد اور کوئٹہ واپس روانگی کیلئے اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق چمن سے ٹرین مسافروں کو لے کر آج شام 7 بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی کی ازسرنو جائزہ لینے کے باعث کل سے چمن پیسنجر ٹرین سروس معطل رہے گی۔ 

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس 14 نومبر تک معطل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید