گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں فرینڈلی میچ کروانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ میں فتح پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ بہت اچھا کرکٹ میچ دیکھنے کو ملا، 22 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فرینڈلی میچ کروائیں گے۔ سافٹ امیج کا تاثر جائے گا، گورنر ہاؤس میں فرینڈلی میچ کروانا چاہتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔