• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 85 ارب خرچ کرنے کے باوجود عوام محفوظ نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 85 ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام محفوظ نہیں ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ کرپشن کرنے والے سیاستدانوں، بیوروکریسی اور دیگر کا احتساب کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کو بازیاب اور اغواء نما گرفتاریاں بند کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں 26 نکاتی چارٹر تیار کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید