وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بنائیں گے۔
چنیوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ ملک میں امن امان ہوگا تو دہشت گردی کنٹرول ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت ملک ڈیفالٹ کر گئی، بڑی مشکل سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کو تیار ہوتا ہے تو فون کیا جاتا ہے کہ انہیں قرضہ نہ دیں۔
قیصر احمد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کےلیے چین کے صدر آتے ہیں تو یہ دھرنا دے دیتے ہیں۔