• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ونٹر پیکیج پر عوام کو بےوقوف بنایا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بےوقوف بنا رہی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے ونٹر پیکیج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، شہبازشریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ اور فارم 47 کی بنیاد پر کھڑی ہے، اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی، غریبوں اور تنخواہ داروں کا نچوڑا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی پی پیزکو ہزاروں ارب روپےکیپیسٹی چارجزکی مدمیں دیےجارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید