سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غلام سرور کے بیان کے بعد دنیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نہیں مانتی۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا نجکاری کا کوئی ریکارڈ ہے اور نہ ہی ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نجکاری کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ دیگر اداروں کی نجکاری پر بھی کام کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور کے بیان کے بعد سے دنیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نہیں مانتی۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پولیس اسٹیشن چلانے نہیں آتے، کیا ضرورت ہے ایئر لائن چلائیں؟ صوبے بھی کھڑے ہوگئے ہیں کہ ایئرلائن چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا کام تعلیم، صحت، پانی، سڑکیں اور امن وامان ہے، یہ کام کرتے نہیں، دنیا میں بتادیں کون سا صوبہ اپنی ایئر لائن چلاتا ہے؟