شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خلاف شیخوپورہ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ، ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف چیئرمین ادارہ پروفیسر مشتاق احمد راحت کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، تمام تاجر تنظیموں نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہےعلاوہ ازیں تحریک انصاف ٹائیگر فورس ، انصاف یوتھ ونگ اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینئر رہنما احمد رضا خان کررانی ،ریلی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگاتی ہوئی پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔