• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں 5 پولنگ اسٹیشنوں پر دفعہ 144نافذ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)کل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ضلع شیخوپورہ میں بنائے گئے 5 پولنگ اسٹیشنوں پر دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کے حامی افراد جلوس بھی نہیں نکال سکیں گے، یاد رہے کہ ان انتخابات کیلئے سول انتظامیہ کی معاونت فوج بھی کرے گی ۔
تازہ ترین