• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کوئٹہ سے چمن اور اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس اگلے 4 روز کے لیے معطل کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے آج چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین روانہ نہیں ہوئی۔

حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوئی جبکہ کراچی کے لیے بولان میل بھی روانہ نہیں ہو گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کی گئی ہے۔

کوئٹہ دھماکا: بلوچستان میں آج سے 3 روز کا سوگ

دوسری جانب حکومتِ بلوچستان نے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر آج سے 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سوگ کے اعلان پر بلوچستان اسمبلی سمیت سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید