تھرپارکر کے گاؤں پبھوہار میں دو بہنوں کی درخت سے لٹکی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت کرلی گئی، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں پبھوہار میں دو بہنوں کی درخت سے لٹکی ہوئی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت 14 سالہ وینتی اور 16 سالہ ہیماوتی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلووں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔