• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ ایس او پیز، تمام مارکیٹوں کو 8 بجے ہر صورت بند کروانے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے تمام مارکیٹوں کو 8 بجے ہر صورت بند کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔ڈویژن بھر میں سموگ کے خلاف انتظامیہ و پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔چاروں اضلاع میں آلودگی کا موجب تمام بھٹے ،انڈسٹریل سٹیٹ یونٹس بند کئے جائیں۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز ہر صورت میں فیلڈ میں نظر آئیں۔ کمشنر مریم خان نے محکمہ زراعت، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سموگ بڑھانے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔کمشنر مریم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 1410خشت بھٹہ جات کی انسپکشن، 866نوٹسز جاری، 74سربمہر،439 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔
ملتان سے مزید