• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم ملک آصف احمد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ رکن عا لم نے رواں برس مقدمہ نمبر 1386/24درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے ۔بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 60لیٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم ارباز سعید سے 30لیٹر شراب،ملزم عاطف سے560گرام چرس ،ملزم ظہور حسین سے120گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم یوسف سے20لیٹر شراب جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم مدثر سے420گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے گزشتہ روز 6ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ۔ سیتل ماڑی پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم کاشف کو روک کر نمبر پلیٹ آ ن لائن چیک کرنے پر جعلی پائی گئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس نے گزشتہ روز ان ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پرمنظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد وا جدنے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ شاہ شمس نے رواں سال مقدمہ نمبر705/24 درج کیا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو مشکوک جان کر روکا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائےایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو اغوا کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد رمضان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک نے رواں سال خاتون کو اغوا کر نے کا مقدمہ نمبر 1160/24درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم خدا بخش نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ نیو ملتان نے رواں سال شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 1339/24 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
ملتان سے مزید