• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ لایا گیا تو احتجاجی تحریک سے گریز نہیں کریں گے ، مرکزی تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی صدر کاشف چوہدری نےاعلان کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر اگر منی بجٹ لایا گیا تو مزاحمتی احتجاجی تحریک سے گریز نہیں کریں گے اور ملک بھر میں شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہوگا حکومت چھوٹے تاجروں اور غریب قوم پر مزید معاشی بوجھ لادنے کی بجائے کمشنر ہاؤس سے لے کر وزیراعظم ہاؤس تک اللے تللے شاہ خرچیوں کا سلسلہ بند کرے اور غیر ضروری وزارتوں،مفت بجلی پٹرول سمیت دیگر مراعات ختم کی جائیں اور گیس کی قلت کو ختم کرنے کے لیے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے، کاشتکاروں کو بجلی گیس کھاد بیج پر سبسڈی دی جائے سموگ کی آڑ میں رات اٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں کسی تاجر کے ساتھ نا انصافی ہوئی جرمانے یا گرفتاریاں ہوئیں تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان راست اقدام پر مجبور ہو جائے گی ۔ آئندہ ماہ حیدراباد میں ملک گیر تاجر کنونشن ہوگا جس میں منی بجٹ سمیت دیگر امور پر آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آ مد پر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی سنیئر وائس چیئر مین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدرشیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان،جنوبی پنجاب کے قائم مقام جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی،سرپرست علیٰ ملک مظہر عباس کھاکھی، نائب صدر ملتان رانا محمد اویس علی، دولت گیٹ کے صدر میاں تنویر لنگاہ، شیخ محمد الطاف، راؤ لیاقت علی،ضیاء راجہ،خواجہ انیس الرحمن صدیقی، اکمل خان بلوچ،حاجی عبدالغفور،ملک قصیر اقبال کمبوہ،ڈاکٹر محمد شفیق،چوہدری محمد شہباز اختر،معظم صدیقی، راجب علی صدیقی،بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید