• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیمز اور تعمیرات کیخلاف کاروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری ، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ اور ٹاون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے 2 غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کا روڈ نیٹ ورک اور سیورج سسٹم توڑ دیاجب کہ 5 غیر منظور شدہ کمرشل بلڈنگز کو سیل کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان پبلک سکول روڈنزد لگژری ایونیو میرج ہال محمد شعیب کی فیض ٹاؤن کے نام سے غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیم،بوسن روڈ عقب ڈی ایج اے آفس عبد الروف کی منتہیٰ ولاز کے نام سے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے روڈ نیٹ ورک اور سیورج سسٹم توڑ دیا،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹاون پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے نادرن بائی پاس روڈ پر غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نزد سیداں والا بائی پاس چوک محمد اقبال کا غیر منظور شدہ کمرشل ہال اور محمد سراج کا غیر منظور شدہ کمرشل ہال سیل کر دیا، ٹیم نے بوسن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بہادر پور بلمقابل بیکن ہاؤس سکول جنید افتخار کا غیر منظور شدہ کمرشل ہال اور مطلوب حسین کا غیر منظور شدہ کمرشل ہال، نزد بی زیڈ یو سٹاب عمران راجپوت کا غیر منظور شدہ میرج ہال سیل کر دیا ۔
ملتان سے مزید