• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 انڈسٹریل یونٹس، 30 بھٹے سربمہر کردیے،ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے مزید 30 بھٹے سربمہر کردیے گیے ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان کے خلاف بلاامتیاز مقدمات درج کرائے جارہے ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ ضلعی ٹاسک فورس نے سموگ کی روک تھام کیلئے 10 انڈسٹریل یونٹس بھی سربمہر کردیے ہیں جبکہ 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آف روڈ کردیا گیا ہے کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے والے 10افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔سی پی او صادق علی ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔
ملتان سے مزید