• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشی سفارت خانے کے ناظم الامور کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کادورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انڈونیشین سفارت خانے کے ناظم الامور رحمت ہندی یار تکوسومہ کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی دورہ کیا ۔انہوں نے پاکستان میں حلال گوشت کی صنعت میں موجود امکانات میں خاص دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈونیشیا دنیا بھر میں حلال مصنوعات کا ایک بڑا صارف ہے اور پاکستان اس طلب کو پورا کرنے کی مہارت اور وسائل رکھتا ہے۔ہم تجارتی تعلقات کو مضبوط بنا کر دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی زرعی تحقیق ایجادات اور کمیونٹی آؤٹ ریچ میں حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یونیورسٹی زرعی فصلات کی پیداوار میں اضافہ کی طرف تحقیق کر رہی ہے بلکہ پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ایک پائیدار اور مضبوط زرعی نظام کو بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین یحر سینٹر ملتان چوھدری محمد حسیب، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ،پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر رانا بنیامین ڈاکٹر نذر فرید، ڈاکٹر عابد حسین، ڈاکٹر کاشف رزاق، ڈاکٹر امبرین ناز،شفا نایاب، ڈاکٹر فواد ظفر خان بھی موجود تھے ۔
ملتان سے مزید