• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر حراست ملزم چھڑوانے ،فائرنگ کرنے پر4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔لوہاری گیٹ پولیس کو رمضان صابر نے بتایا کہ دربار حضرت بہاو الدین زکریا حاضری کیلئے اندر گیا اپنے بیٹے کو زمین پر بٹھادیا واپس آیا بیٹا موجود نہ تھا جسے نامعلوم اغوا کرکے لے گئے جبکہ بستی ملوک پولیس عون رضا نے بتایا کہ میرے والد نزید احمد کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔والدین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں چار نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے چوری کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر کارروائی شروع کردی ۔عہدے کا ناجائز فاہدہ اٹھانے کے الزام میں پولیس نے دو پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔گلگشت پولیس کو یاسر نے واردات کی اطلاع دی جس کی تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا ریاض نے پولیس کو موٹرسائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع دی ،بی زیڈ پولیس کو خرم نے لڑائی جھگڑے کی اطلاع دی ،صدر پولیس کو شبیر نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ مظفرآباد پولیس کو حماد نے موٹرسائیکل چوری کی جھوٹی اطلاع کرکے جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید