ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم رمضان سے 60لیٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم ارباز سعید سے 30لیٹر شراب،ملزم عاطف سے560گرام چرس ،ملزم ظہور حسین سے120 گرام چرس ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم یوسف سے20لیٹر شراب جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم مدثر سے420گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے سامان آتش بازی فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت چھے افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے الزام میں7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے مشین لیکر فرار ہونے کے الزام میں نوسرباز ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔جلیل آباد پولیس نے ملزم شکیل سے پسٹل ،چہلیک پولیس نے ملزم انیب سے پسٹل ، شاہ شمس پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل ،ملزم ذوالقرنین سے پسٹل جبکہ الپہ پولیس نے ملزم نعیم سے رائفل برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔