ملتان(سٹاف رپورٹر)انڈونیشیا کے ناظم الامور مسٹر رحمت ہنڈیارتا کسومہ نےجامعہ زکریا کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد نجم الحق اور کوآرڈینیٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر جویریہ عباس نے کیا۔ابتدائی ملاقات میں ڈاکٹر نجم الحق نے بی زیڈ یو کی سرگرمیوں اور منصوبوں پر ایک جامع بریفنگ دی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی طلباء کے لئے انڈونیشیا میں اسکالرشپ کے مواقع، مشترکہ ڈگری پروگرامز، مشترکہ تحقیقی فنڈنگ اور آن لائن داخلے کے عمل میں سہولت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،مسٹر کسومہ نے بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا ۔