• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے منشیات اور ڈکیتی کے دو ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے نواب پور روڈ ملتان کے ساجد رحیم کی منشیات کے مقدمے میں شک کی بنا پر ضمانت منظور کر لی۔ ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز این ٹی ڈی سی کے 600 میگا واٹ کی سولر پراجیکٹ کی اراضی حاصل کرنے کے خلاف مالکان کی رٹ درخواست کی سماعت کی جو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔جسٹس صادق محمود خرم نے میلسی کے خاور نامی ایک شخصیت کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی ہے۔ملزم کے وکیل مہر ارشاد احمد اگوانہ نے دلائل دیتے ہوئے فاضل عدالت کو آگاہ کیاکہ بدفعلی کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے،جسٹس صادق محمود خرم نے زکریا یونیورسٹی کے طالب علم محمد کاظم گجانی سے موٹر سائیکل پرس اور موٹر سائیکل چھیننے والے مبینہ ڈاکو نادر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتاردو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گر فتارملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔
ملتان سے مزید