• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلئے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ممتازآباد کے علاقے حاجی خالد حسین سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی40ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ چہلیک کے علاقے آصف سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ کپ کے علاقے محمد علی سے نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے ملک نعمان سے مسلح ڈاکو نقدی70ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سلمان سے دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 25ہزار و دوموبائلزفونز لے چھین لیئے جبکہ کلثوم بی بی ،محمد ساجد ،حارث ،سلینہ مائی ،طارق ،بلال،سجاد ،محمد عمران ،کامران ، نوید ،اشفاق یونس ،محمد ذوالاید خان ، حسین خان ،وقار امجد ، زین العابدین ، فیصل ،اورعاشق ،عبدالرزاق کے نقدی ،طلائی یورات موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید