• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن ٹیم کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی ٹیم نےپروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی کی سربراہی میں دورہ کیا تاکہ پانچ تعلیمی پروگراموں کے لیے ایکریڈیٹیشن کا جائزہ لیا جا سکے ۔ انوائرمینٹل سائنسز، سوائل سائنس، ہارٹیکلچر، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اور ایگری بزنس مضمون کے جائزہ لینے والوں کی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی(چیرمین ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ,پروفیسر ڈاکٹر محمد ثناء اللہ، ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس، پروفیسر ڈاکٹر میاں انجم مرتضیٰ،ڈاکٹر عبدالغفار سیکرٹری اور پروفیسر ڈاکٹر خالد بشیر شامل تھے۔ ان کا مقصد ہر شعبہ کے تعلیمی معیار اور پروگرام کے معیار کا جائزہ لینا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی کامیابیوں وسائل اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ڈاکٹر عبدالغفار کے سیکرٹری نے پریزنٹیشن پیش کی جس میں زراعت اور متعلقہ علوم میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں کونسل کے کردار کا خاکہ پیش کیا۔ کونسل کے سابقہ جائزوں سے حاصل کردہ کامیابوں کے اطراف میں چار ڈگری پروگراموں کو ایکریڈیشن سرٹیفیکیٹ پیش کیے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے پولٹری سائنسز پروگرام، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم نے ایگریکلچر ریسورس اکنامکس کے لیے، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس کے لیے اور ڈاکٹر عامر بختاور نے سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے سرٹیفکیشن حاصل کیا۔
ملتان سے مزید