• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)بکر منڈی فاطمہ ٹاؤن کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران رابری اور اقدام قتل کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ممتاز آباد ملزم محمد ارشاد عرف بلا کو برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا جب بکر مندی فاطمہ ٹاؤن پہنچے تو 04 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی اسی دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا -
ملتان سے مزید