ملتان ( سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین ، ریولیوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ اور عوامی ایکشن کمیٹی ملتان کے زیر اہتمام بالشویک انقلاب 1917اور آج کی دنیا کے عنوان سے بالشویک انقلاب 1917کی 107ویں سالگرہ کی تقریب ڈسٹرکٹ بار ہال ضلع کچہری ملتان میں منعقد ہوئی ۔ملک طارق سعید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، ندیم پاشا ایڈوکیٹ ہائیکورٹ، طارق ایڈوکیٹ، سلیم وڑائچ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، سید احد شاہ کھگہ ایڈوکیٹ ہائیکورٹ، ذیشان شہزاد رہنما واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین ، رانا افضل ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ریلوے انقلابی یونین ملتان ڈویڑنʼ ملک جاوید ڈوگر ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ، محمد بلال ایڈوکیٹ، کامریڈ اسلم انصاری ، عاصم خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ 1917کے انقلاب نے کرہ ء ارض پر پہلی مرتبہ محنت کش طبقے کا راج قائم کر دیا۔۔تقریب میں بالشویک انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔