ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نےمیڈیکل انسٹی ٹیوشن اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے نئے ٹی او آرز وضع کرنے کے لئے8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جس کے کنونیئروائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ہوں گے ، اراکین میں سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن یا ان کا نمائندہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ، ریگولیشن ونگ کا نمائندہ ، کانفیڈینشل ونگ کا نمایندہ ، ڈائریکٹر آئی ٹی ، میڈیکل سپرنٹینڈینٹ لاہور جنرل ہسپتال اور کوئی بھی کو آپٹیڈ کرکن شامل ہوں گے ۔