بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت کا سوگ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی سمیت سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے چمن اور اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر 14 نومبر تک معطل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ 9 نومبر کی صبح ہونے والے دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہو گئے تھے۔
صوبائی حکومت نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، جب کے تحت بلوچستان بھر میں پیر تا بدھ سوگ منایا جا رہا ہے۔