• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ: چیئرمین نیب اور دیگر سے بیانِ حلفی طلب

سندھ ہائی کورٹ ہائی — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ ہائی — فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ ہائی نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں فریقین سے بیانِ حلفی طلب کر لیے۔

عدالت میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے کیس میں ڈی جی نیب کراچی، چیئرمین نیب اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب کی جانب سے معاملے کی باضابطہ تحقیقات نہیں کی گئیں، متاثرین کے بیانات لیے بغیر تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی مرضی کے مطابق تحقیقات نہیں ہوں گی، آپ کی درخواست نمٹا دی گئی تھی۔

عدالت نے مزید کہا کہ عدالتی آرڈر کے مطابق تحقیقات ہو چکی ہیں، یہ کوئی زندگی بھر چلنے والا کیس نہیں۔

عدالت نے توہینِ عدالت کے کیس میں فریقین سے 2 ہفتوں میں جوابی بیانِ حلفی طلب کر لیے۔

قومی خبریں سے مزید