• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر فرد کی جنگ ہے: سرفرازبگٹی

سرفراز بگٹی — فائل فوٹو
سرفراز بگٹی — فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وکلاء سمیت تمام طبقوں کو کردار ادا کرنا ہے۔

صوبائی وزیرِ اعلیٰ اور پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران و ارکان نے ملاقات کے دوران ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

جاری کردہ علامیے کے مطابق پیپلز لائرز فورم کی فعالیت، اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وکلاء سمیت تمام طبقوں کو کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر فرد کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے کوشاں ہیں، آئینی بینچز کی تشکیل پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا تاریخی اقدام ہے۔

قومی خبریں سے مزید