• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

ٹراما سینٹر انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

9 نومبر کی صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکے خودکش دھماکا ہوا تھا۔

کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ خودکش بم بار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا۔

کمشنر کوئٹہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی ہے۔

قومی خبریں سے مزید