وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان کے صدر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، انھوں نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے تاجک صدر کی میزبانی میں تقریب کو خوش آئند قرار دیا۔
وزیراعظم نے تاجکستان کی میزبانی میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق اقدامات کیلئے تقریب منعقدہ کے موقع پر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں پانی کے ذخائر کو محفوظ بنانے کیلئے گلیشیئرز کا تحفظ ضروری ہے۔
انھوں نے کہا گلیشیئرز پینے کےپانی کا بڑا ذریعہ ہیں، پاکستان میں گلیشیئرز سے 90 فیصد پانی حاصل ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا تشویشناک ہے، تیزی سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کا تحفظ سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے لئے مربوط اقدامات ضروری ہیں، انسانیت کی بقا گلیشیئرز کے تحفظ سے مشروط ہے۔