واشنگٹن (آئی این پی)امریکی حکومت کے ایک سابق معاون نے مشورہ دیا ہے کہ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل جوبائیڈن مستعفی ہوکر کملا ہیرس کو صدر بننے کا موقع دیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ،جوبائیڈن انتظامیہ میں کملا ہیرس کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جمال سیمنز نے ایک ٹاک شو کے دوران تجویز دی کہ جوبائیڈن صدارت کے عہدے سے استعفی دے سکتے ہیں جس سے کملا ہیرس کوآئندہ 30 روز کیلئے امریکا کی پہلی خاتون صدر بننے کا موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اس اقدام سے ٹرمپ کے خلاف پانسہ پلٹ سکتے ہیں اور ایک خاتون صدر کے آنے سے ٹرمپ کو اپنے سابق بیانیے کو دوبارہ سے ترتیب دینا پڑے گا۔