• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، چائنہ نمک، مصالحہ جات، غیر معیاری مکسچر تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 4 پاپڑ فیکٹریز، فش فرائنگ یونٹ اور میرج ہال کی چیکنگ کی،اس دوران 25 کلو چائنہ نمک، 22 کلو کھلے مصالحہ جات، 40 لٹر غیر معیاری مکسچر تلف جب کہ 6 فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے،تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل چوک، انصاری چوک، عثمان گارڈن، مظفرگڑھ روڈ اور بکر منڈی کے قریب فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔پاپڑ کی تیاری میں کھلے غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پر پاپڑ فیکٹریوں کو ایک لاکھ 80 ہزار کے جرمانے۔ فش فرائنگ یونٹ کو چائنہ نمک کے استعمال پر 15 ہزار ،نتہائی ناقص ماحول میں خوراک کی تیاری پر میرج ہال کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ چائنہ نمک اور کھلے اجزاء کے استعمال اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے، خوراک سے وابستہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔
ملتان سے مزید