• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں18مقدمات درج کرلیے، تھانہ گلگشت پولیس کو غلام پنجتن نے بتایا کہ مسلح شخصاس سے 11ہزار روپے اور طلائی انگوٹھی چھین کر فرار ہو گیا، تھانہ بی زیڈ پولیس کو شکیل نے بتایا کہ دومسلح ڈاکو اس سے موبائل لے گئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میںفیصل وحید سے ڈاکو 4 لاکھ90ہزار لوٹ کر فرار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں رشید احمد کے گھر میںگھس کر ڈاکواہلخانہ کو یرغمال بناکر 25ہزار روپےاور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئےجب کہ ظفر علی ، کاظم حسین، شہناز نذر ،حمزہ منطور ،حماد ، یاسر ،گوہر ارشاد،افشاں علی ، شہادت علی ،بلال ،حسینہ بی بی ،حسن احمد ، ناصر کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید