• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ایم ڈی واسا

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس میگا پروجیکٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی ، نہروں میں سیوریج کا پانی ڈالنے کے حوالے سے درپیش تحفظات کا خاتمہ ہو گا بلکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی سیوریج کے پانی کے باعث زیر زمین قیمتی پانی کی آلودگی کے خطرات سے محفوظ ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ واسا کے بجٹ کا بیشتر حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی پر خرچ کیا جاتا ہے بجلی کے بلوں کے اخراجات کا حجم کم کرنے کے لیے سولر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن پر سولر منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے ،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کے انجینئرنگ ڈائزین اور فزیبیلٹی کی تیاری میں ملتان شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹز انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے کنسلٹنٹ ٹیم کے لیڈر مسٹر فرینز و دیگر افسران سے فزیبیلٹی کے حوالے سے میٹنگ کے دوران کیا ۔
ملتان سے مزید